سپریم کورٹ کے نئے جج سید منصور علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے نئے جج سید منصور علی شاہ نے حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے نئے جج سید منصور علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کے نئے جج سید منصور علی شاہ نے حلف اٹھا لیا، بُدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کی عمارت میں پُروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا، حلف برداری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی، جہاں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا، اٹارنی جنرل و دیگر نے شرکت کی،اس کے علاوہ ججز کی فیلمز بھی تقریب حلف برادری میں موجود تھیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے سید منصور علی شاہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات رہے ہیں سنیارٹی کے باعث انہیں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد اب عدالت عظمیٰ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد