انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘

انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘
انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘

ممبئی(یو این پی) بھارتی ادکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جب کہ ہیکر نے اس پر ’’آئی لو پاکستان‘‘ کا پیغام لگادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جبکہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں ’آئی لوپاکستان‘ بھی لکھ دیا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعے پتہ چلا ،تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...