اسرائیل میں افریقی پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

اسرائیل میں افریقی پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
اسرائیل میں افریقی پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یروشلم (آن لائن) اسرائیل میں افریقی پناہ گزینوں کو آئندہ ماہ کے آخر تک اسرائیل چھوڑ کر کسی تیسرے ملک روانہ ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ۔

اسرائیلی خبررساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کو خطوط ملنا شروع ہوگئے جن میں انہیں جہاز کے ٹکٹ کے علاوہ ساڑھے 3 ہزار ڈالرز فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔اسرائیل میں 15 سے20 ہزار افریقی تارکین وطن موجود ہیں جبکہ اسرائیل کے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوٹس کل 38 ہزار افریقی تارکین وطن میں سے محض ان افراد کو جاری کئے گئے ہیں جو اکیلے ہیں اور ان میں سے زیاد ہ تر کا تعلق ایریٹریا یا سوڈان سے ہے۔

اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی کی طرف سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہیں آئندہ ماہ مارچ کے آخر تک اسرائیل چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ حکم کی تعمیل نہ کرے والوں کو جیل بھیجنے یا پھر حتمی طور پر ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس