بھارت نے سائوتھ افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا

بھارت نے سائوتھ افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا
بھارت نے سائوتھ افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ اور بھارت میں کھیلے جانے والے چھ ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے124رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز میں 3-0کی برتری حاصل کر لی۔

کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ساﺅتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا،مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 303رنز کا ہندسہ سجا دیا،ان کی اننگ میں کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست160رنز نمایاں ہیں جبکہ شیکھر دھون نے 76رنز کی اننگ کھیلی۔

ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی توآغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 40اوورز میں179رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی

ان کی اننگ میں جے پی ڈومنی نے سب سے زیادہ 51اور مرکرام نے 32رنز بنائے ۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور چاہل نے 4،4 جبکہ بمرا نے 2وکٹیں حاصل کی

مزید : کھیل