”اک کڑی کولوں ۔۔۔“ ریحام خان نے پنجابی میں ایسا ٹویٹ کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، ہر کوئی حیران ر ہ گیا

”اک کڑی کولوں ۔۔۔“ ریحام خان نے پنجابی میں ایسا ٹویٹ کر دیا کہ کوئی سوچ بھی ...

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے انڈین ٹی وی پر انٹرویو کے بعد ایک بار پھر پاکستانی میڈیا میں انٹری ڈال دی ہے ، انہوں نے اپنے انٹرویو میں عمران خان پر تابڑ توڑ حملے کئے اور بشریٰ بی بی کو اپنی طلاق کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔ ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان تو خاموش رہے مگر عون چوہدری نے عمران خان کا دفاع کرنے کے لئے ریحام خان پر بھی الزامات لگائے، ان الزامات کے جواب میں پہلی بار ریحام خان نے بھی ٹوئٹ کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے تحریک انصاف کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اک کڑی کولوں ڈر گئے او؟ آپ لوگ میری سوانح حیات پر اس قدر پریشان کیوں ہیں؟ ،عمران خان نے اس قبل تحریک انصاف کے رہنماءعون چوہدری کا ایک ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کیا ہے اور اسے سائبر کرائم گردانا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب بھی مرتب کی ہے اور اسے جلد شائع کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جبکہ وہ دھمکیوں کی وجہ سے ملک چھوڑ کر بھی چلی گئی ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...