مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈہ ہے :آسیہ اندرابی

مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈہ ہے :آسیہ ...

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈہ ہے ۔

سرینگر میڈیا کے مطابق آسیہ اندرابی کا ایک سیمینار کے دوران پارٹی کارکنوں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور داخلہ راج ناتھ سنگھ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں چاہیے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، نہتے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن آل آؤٹ سے بھارت کو ازخود کشمیر سے باہر جانا پڑے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...