سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے :احسن اقبال

سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے :احسن اقبال

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے لئے پاکستانی شراکت داری انتہائی اہم ہے ، سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔

امریکی اخبار”واشنگٹن ٹائمز“کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لئے امریکہ کوپاکستان کی ضرورت ہوگی ،ہمارے بغیرافغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا ۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوپنا ہ گاہیں نہیں ،امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتماد بڑھ رہی ہے،دونوں ملک بیٹھ کر بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں،ہمارے ساتھ بہتر تعلقات سے ہی امریکہ سیکورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...