عراق میں مطلوب دہشت گردوں کی ایک اورفہرست جاری ،بغدادی سرفہرست

عراق میں مطلوب دہشت گردوں کی ایک اورفہرست جاری ،بغدادی سرفہرست
عراق میں مطلوب دہشت گردوں کی ایک اورفہرست جاری ،بغدادی سرفہرست

بغداد (این این آئی)عراقی حکام نے مطلوب دہشت گردوں کی ایک اور فہرست جاری کردی ہے،اس میں داعش کا روپوش خلیفہ ابوبکر البغدادی کا نام پہلے نمبر پر ہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق عراق نے داعش ، القاعدہ اور سابق صدر صدام حسین کی جماعت بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے مطلوب افراد کی یہ دوسری فہرست جاری کی ہے۔ایک سکیورٹی عہدے دار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کے نام فہرست میں شائع کیے گئے تھے یہ ان سے زیادہ خطرناک ہیں ،یہ بین الاقوامی سطح پر مطلوب افراد ہیں جبکہ باقی افرا د صرف عراقی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔داعش کے سربراہ کا اس فہرست میں اصل نام ابراہیم عواد ابراہیم علی البدری السامرائی لکھا گیا ہے۔ان کے نائب کا نام عبدالرحان القدولی درج کیا گیا ہے جبکہ وہ ابو العلاء العفری کے نام سے معروف ہیں۔اس فہرست میں عراق سے تعلق رکھنے والے داعش کے7 اور مشتبہ ارکان اور5 غیر ملکیوں کے نام بھی شامل ہیں، ان غیر ملکیوں میں 2 سعودی ، ایک یمنی ، ایک قطری اور ایک اردنی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...