بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، حکومت آل شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں کر سکتی:فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، حکومت آل شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں ...
بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، حکومت آل شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں کر سکتی:فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہاہے کہ حکومت آل شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں کر سکتی ،بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کی غیر موجودگی میں علاج نہ کروانے کی ضد نوازشریف کی ڈرامے بازی ہے،نواز شریف کا اصل مسئلہ بیماری نہیں، اپنے ٹبر کو احتساب سے بچانا ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اب نوازشریف کے بیٹوں کو تیمارداری کا موقع دیں، کوٹ لکھپت جیل میں بیگم صفدر اعوان کے آنے سے نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ جاتی تھی، ایسے میں ان کا لندن نہ جانا ہی بہتر ہے۔