حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے،مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت ملنی چاہیے:خواجہ آصف

حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے،مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی ...
حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے،مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت ملنی چاہیے:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت ملنی چاہیے، نوازشریف کی سرجری کی وجہ سے ہی شہبازشریف کی واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے مسلم لیگ(ن)کےرہنما خواجہ محمدآصف نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت ملنی چاہیے، نوازشریف کی سرجری کی وجہ سے ہی شہبازشریف کی واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب مہنگائی بڑھے تو سمجھ لو حکومت کرپٹ ہے، اب مہنگائی کی وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ حکومت کرپٹ ہے، حکومت اب مزید ٹیکس لگائے گی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر ابھی پکے پکے چھٹی پر چلے گئے ہیں وہ واپس نہیں آئیں گے۔

مزید :

قومی -