نواز شریف سے متعلق پنجاب حکومت ایک دو روز میں فیصلہ کرلے گی:راجا بشارت

نواز شریف سے متعلق پنجاب حکومت ایک دو روز میں فیصلہ کرلے گی:راجا بشارت
نواز شریف سے متعلق پنجاب حکومت ایک دو روز میں فیصلہ کرلے گی:راجا بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیرِ قانون راجا بشارت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے کیسزمختلف ہیں، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کومل گئی ہیں،پنجاب حکومت ان پر ایک دو روز میں فیصلہ کر لے گی، حکومت کے پاس عدالت جانیکاآپشن موجودہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرِ قانون پنجاب راجا بشارت نے کہاکہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سمیت ڈاکٹر عدنان کی بے شمار خواہشات ہو سکتی ہیں، حمزہ شہباز کی ضمانت منظوری کو سرکاری وکلا کی ناقص کارکردگی قرار نہیں دیا جا سکتا، ہر کیس کا میرٹ الگ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک قیام میں توسیع کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی۔24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ 29 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم کی 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی تھی۔ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی ضمانت منظوری اور سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ نوازشریف کی ضمانت 8 ہفتوں کے لیے منظور اور سزا معطل کی جاتی ہے۔فیصلے کے مطابق نوازشریف کی طبیعت خراب رہتی ہے تو وہ ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں، طبیعت خرابی پر نوازشریف 8 ہفتوں کی مدت ختم ہونے سے پہلے پنجاب حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں۔فیصلے میں حکم دیا گیا کہ پنجاب حکومت کے فیصلہ کیے جانے تک نوازشریف ضمانت پر رہیں گے، اگر نوازشریف پنجاب حکومت سے رجوع نہیں کرتے تو 8 ہفتے بعد ضمانت ختم ہوجائے گی۔16 نومبر 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا اور انہیں علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد وہ 19 نومبر 2019 کو لندن روانہ ہوگئے تھے۔