رائل پام کلب کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری شروع، کنسلٹنٹ فرم ہائر کر لی گئی

رائل پام کلب کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری شروع، کنسلٹنٹ فرم ہائر کر لی گئی
رائل پام کلب کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری شروع، کنسلٹنٹ فرم ہائر کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں رائل پام کے معاملے پر پیشرفت جاری ہے،رائل پام کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی جس کے لئے کنسلٹنٹ فرم ہائر کر لی گئی۔

ریلوے کے کیس جیتنے سے قبل یہ کلب ایک آڈٹ فرم کے زیر نگرانی تھا اور ریلوے کے انتظام سنبھالنے کے پہلے ماہ میں 2 کروڑ 80 لاکھ اخراجات سے صرف 1 کروڑ 30 لاکھ آمدن تھی جو اب بڑھ کر2 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اخراجات کم کرکے 2 کروڑ 8 لاکھ کر دئیے گئے۔ پاکستان ریلوے کے رائل پام کا انتظام سنبھالنے کے بعد آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریلوے نے اس کی بین القوامی ٹینڈرنگ کے لیے ایک عدد ایڈوائزری فرم بھی ہائر کر لی جس نے اپنا کام شروع کردیا اور یہ فرم بڈنگ دستاویزات اور بزنس پلان بھی بنا رہی ہے جس سے پاکستان ریلوے رائل پام کے لیے نہ صرف بین الاقوامی معیار کی کمپنیوں کو قوائد و ضوابط کے مطابق دعوت دے سکے گا بلکہ اس سے اربوں روپے کا ریونیو بھی حاصل کر سکے گا۔ حال ہی میں رائل پام نے لاہور ریلوے سٹیشن پر ایک معیاری ریستوران کا آغاز کیا ہے اور ریل کوزین کے تصور کے ساتھ مختلف ٹرینوں اور سٹیشنوں پر بہترین ورائٹی اور معیار کے کھانے کے ریستوران بنانے کا عمل بھی زیر غور ہے۔