ٹبی سٹی،2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ٹبی سٹی،2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں 3 سال بعد اہم پیش رفت سی آئی اے غازی آباد پولیس نے گرفتار اہلکار کاشف عرف کاشی کے قبضے سے شہید اہلکار ظفر کی رائفل برآمد کر لی۔سی آئی اے پولیس کے مطابق تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں تین سال قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں ظفر اور رضوان کو قتل کر دیا تھا، دوہرے قتل کی واردات میں پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، البتہ سی آئی اے سول لائنز پولیس نے گرفتار پولیس اہلکار کاشف کے قبضے سے شہید ہونیوالے اہلکاروں کی رائفل گولیوں سمیت ان کے گھر سے برآمد کر لی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کا محرر کاشف اپنے ماموں صابر کے قتل میں گرفتار ہے جس نے اپنے ماموں صابر کو فائرنگ کر کے قتل کروایا اور قتل کے مقدمہ میں چالان ہونے پر اس وقت جیل میں ہے،

مزید :

علاقائی -