ٹلس ہنڈا اورایپسیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام کالج چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد

ٹلس ہنڈا اورایپسیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام کالج چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس خوشاب نے اٹلس ہنڈا اورایپسیف انٹرنیشنل کے ہمراہ کالج چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب رانا شعیب،ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع،روڈ سیفٹی ایکسپرٹ علی نواز سمیت مقامی شہریوں نے حصہ لیا۔ڈی پی او خوشاب اور ٹریفک روڈ سیفٹی ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی لیکچر دیا۔
اپنی زندگی کی حفاظت اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے روڈ سیفٹی قوانین پر لازمی عمل کریں۔شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کے خطرناک پہلوو?ں سے ا?گاہ کیا۔حادثے کی صورت میں ہیلمٹ سر اوردماغ کی مہلک چوٹوں سے حفاظت کرتا ہے۔ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثاتی اموات میں واضع کمی ا?ئی ہے۔ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین کے مثبت کردار بارے روشنی ڈالی گئی۔ ٹریفک ا?گاہی کیمپ کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے اور ٹریفک کے بہاو? کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ایجوکیٹ کرنا ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے۔ٹریفک ا?گاہی کیمپ کے انعقاد پر شہریوں نے ڈی پی او خوشاب، اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل کی روڈ سیفٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -