بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزمان کا19فروری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزمان کا19فروری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید13 روزکی توسیع کر دی،عدالت نے ملزموں کو 19فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے وکلاء کومزید دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے بن عالم ہاؤسنگ سکینڈل کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -