انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،مختلف علاقوں سے5 اشتہاری گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،مختلف علاقوں سے5 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس مقابلوں، ڈکیتی،بوگس چیک اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب2لاکھ روپے ہیڈ منی کے اشتہاری ملزم سمیت 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید خان کے واضح احکامات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب2لاکھ روپے ہیڈ منی کے اشتہاری ملزم صفدر علی کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -