بطورگواہ پیش نہ ہونے پر8پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

بطورگواہ پیش نہ ہونے پر8پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم چوہان نے منشیات کے کیسوں میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ غازی آباد اور تھانہ نواں کوٹ کے انسپکٹر جاوید اقبال سمیت 8پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جار ی کردیاہے،عدالت نے اس سلسلے میں مراسلہ ڈی آئی جی آپریشن کو بھی بھجوا دیاہے،عدالت جن پولیس اہلکاروں کی تنخواہ تاحکم ثانی بندکرنے کاحکم دیاہے ان میں تھانہ غازی آباد کے انسپکٹر جاوید اقبال،اے ایس آئی نذر عباس، علی زوہیب،کانسٹیبل شیر افگن،عبدالقیوم،نواں کوٹ کے کیس میں سب انسپکٹرنیئر احمد،اے ایس آئی اختر علی اورکانسٹیبل عبدالرزاق شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -