فرنیچر کونسل مسائل کے حل کیلئے پالیسی مرتب دیگی،میاں کاشف

فرنیچر کونسل مسائل کے حل کیلئے پالیسی مرتب دیگی،میاں کاشف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پی ایف سی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل، اس کی برآمدات کے فروغ اور مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک واضح اور جامع پالیسی و فریم ورک تیار کرے گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان فرنیچر ایکسپورٹ 2020 ء کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سیخطاب کرتے ہوئے کہی۔ میاں کاشف نے کہا کہ فرنیچر سیکٹر کے تحفظ کے لئے جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ صنعت صحیح طریقے سے پھل پھول سکے۔
اس وقت ہم چینی فرنیچر مارکیٹ میں ان کی قیمتوں اور ہنر مند افرادی قوت کی وجہ سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے انہیں اس ضمن میں ہر ممکن حکومتی معاونت اور مراعات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر سیکٹر کے فروغ کے لئے اسے مکمل صنعت کا درجہ دینے، جدید مہارتوں کی تربیت اور جدید مشنری کے استعمال کو بڑھانے کے لئے حکومتی تعاون اور مالی اعانت کی اشد ضرورت ہے۔ میاں کاشف اشفاق، جو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ فیڈمک پنجاب کے سپیشل اکنامک زون میں ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرے گا جس کے لئے فوجی فاؤنڈیشن اور چین کی تیانجن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، ٹیوٹا کے تعاون سے جلد ہی چار مختلف کورسز شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ای) کے قیام اور اس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے 150 ایکڑ اراضی پر فرنیچر سٹی بھی قائم کرے گا۔

مزید :

کامرس -