بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی جاری

بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ مکئی کی کامیاب کاشت کیلئے بھاری میرا، گہری، 1.0فیصد سے زائدنا میا تی مادہ رکھنے والی، 7سے 8 پی ایچ کی حامل اور پانی کو بخوبی جذب کرنے والی زمین موزوں ہے۔ریتلی، کلراٹھی اورسیم زدہ زمین مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898، وائی ایچ 5427،ایف ایچ949،ایف ایچ1046 اورایف ایچ 1036 کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ مکئی کی منظور شدہ عام اقسام ملکہ2016،ایم ایم آر آئی ییلو،پرل،گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک1 اور سویٹ1 کی کاشت پنجاب کے میدانی علاقوں میں فروری کے آخر تک جبکہ راولپنڈی کے پہاڑی علاقوں میں 15مارچ سے 15اپریل تک کاشت مکمل کر سکتے ہیں،زمین کے انتخاب کے دوران زیرِ زمین اچھے پانی کی دستیابی، زمین میں بوئی گئی سابقہ فصل اور کھیتوں کے اردگرد موجود درختوں وغیرہ کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -