امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کی شرح کم کرنے کا اعلان

        امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کی شرح کم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(یواین پی)چین امریکا کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے 14 فروری سے کچھ امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کی شرح کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات چین کے کسٹمز ٹیرف کمیشن سٹیٹ کونسل نے بتائی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم 14 فروری کو ایک بجے سے نافذالعمل ہو گا جس کے تحت گزشتہ سال یکم ستمبر سے امریکی مصنوعات پر عائد کردہ 10اور 5 فیصد اضافی محصولات 50 فیصد رہ جائیں گی۔کمیشن حکام نے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ چین نے یہ اقدام امریکہ کے 16 جنوری کو 120 ملین ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی محصولات نصف کرنے کا اعلان کے بعد اٹھایا ہے۔

مزید :

کامرس -