لاہور چیمبر اور پاکستان امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  لاہور چیمبر اور پاکستان امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے مابین کاروباری تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور چیئرمین پابا محمد صدیق شیخ نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ جبکہ اس موقع پرپابا کے پاکستان چیپٹر کے نمائندہ ملک سہیل حسین،لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ذیشان سہیل ملک، عاقب آصف، ملک محمد خالد گجر، شیخ سجاد افضل اور واصف یوسف بھی موجود تھے۔معاہدے کا مقصد دونوں ممالک میں پابا اور لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ کرنا ہے۔معاہدے کے مطابق دونوں تنظیمیں ایک دوسرے سے مشاورت، تعاون اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ معاہدے کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اور پابا زراعت، تعلیم، آرٹ اینڈ کلچر، کاروباری معلومات، حکومتی پالیسیوں، فوڈ سیکٹر، سیاحت، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ، جیولری، ریئل اسٹیٹ، فارما، ماربل، سٹیل، ٹرانسپورٹ اور انرجی سمیت کئی معاشی ترقی کے کئی دیگر شعبوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔ لاہور چیمبر اور پابا دونوں سرحد پار تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کسٹم کے طریقہ کار سے متعلق مناسب معلومات کا تبادلہ کریں گے کیونکہ کسٹم انتظامیہ بین الاقوامی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔دونوں تنظیمیں وفود کے تبادلوں میں خصوصی معاونت فراہم کریں گی اور کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں باہمی مشاورت کے ذریعے حل تلاش کریں گے۔چیئرمین پابا محمد صدیق شیخ نے کہا کہ امریکی مارکیٹ کی ڈیمانڈز کا جائزہ لینے کے لئے وفدبھیجنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بہت کم نمائندگی ہے جسے مارکیٹ ڈیمانڈزکی صحیح معلومات تک رسائی کے ساتھ ہی کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان اور امریکہ کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مضبوط رابطہ ہوناقائم ہونا بے حد ضروری ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ لاہور چیمبرآف کامرس نے رواں سال میں ایکسپورٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں مناسب تحقیق و ٹیکنالوجی کی منتقلی سے پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ سیکٹر کی برآمد میں پاکستان کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

کامرس -