کاشتکار سپرے کے وقت سگریٹ اور کھانے پینے کی اشیاء استعمال نہ کریں، ماہرین

    کاشتکار سپرے کے وقت سگریٹ اور کھانے پینے کی اشیاء استعمال نہ کریں، ماہرین

  



فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ گندم کی پیداوارکو بڑھانے کے لیے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے زہر پاشی کا صحیح طریقہ اپنایا جائے نیزسپرے مشین کے لیے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے کرنے سے پہلے سپرئیر کی ٹینکی کو صاف پانی سے بھر لیا جائے اور ایک ایکڑ لمبائی کے کھیت کے دوچکر میں پانچ فٹ چوڑائی پر سپرے کی جائے۔ محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ تیز ہوا، دھند یا بارش میں سپرے سے گریز کے علاوہ ہمیشہ پہلے پانی کے بعد وتر حالت میں سپرے کیا جائے۔

اور کاشتکار سپرے ہمیشہ کیلبیریشن کرکے کرنے سمیت مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہر کاانتخاب کریں۔

مزید : کامرس