کاشتکار سویابین کی اقسام کی کاشت رواں ماہ کریں، محکمہ زراعت

  کاشتکار سویابین کی اقسام کی کاشت رواں ماہ کریں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سویابین کی منظور شدہ اقسام کی کاشت رواں ماہ فروری کے آخر تک مکمل کر لیں اور اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا منظور شدہ اقسام کا40 سے45 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں نیزمنظور شدہ موزوں اقسام این اے آر سی 1، این اے آر سی2، ایف ایس95، ولیمز82 اور فیصل سویا بین کی کاشت کو ترجیح دی جائے۔محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ سویا بین نہ صرف ایک منافع بخش فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 38 سے42 فیصد پروٹین اور18 سے21 فیصد اعلیٰ قسم کا تیل بھی پایا جاتا ہے۔
۔انہوں نے کہاکہ سویابین کی فصل نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کے تیل کے حصول کا ذریعہ ہے بلکہ اس کی کاشت سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تیل دل کے مریضوں کیلئے جبکہ اس کا آٹا ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔

مزید :

کامرس -