27سال سے استاد محکمہ تعلیم کی مبینہ بے حسی کا شکار، سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب

    27سال سے استاد محکمہ تعلیم کی مبینہ بے حسی کا شکار، سیکرٹری تعلیم سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 27سال سے محکمہ تعلیم کی مبینہ بے حسی کے شکار استاد کی درخواست پر 7 اپریل کو سیکرٹری تعلیم کو جواب سمیت طلب کرلیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ حکم سکول ٹیچر محمد افضل کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کے وکیل محمد اقبال موہل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محمد افضل کو1993 میں ای ایس ٹی سکول ٹیچر بھرتی کیا گیا اور چند دن بعد ملازمت سے نکال دیا گیا، سروس ٹربیونل نے 2007 ء میں ان کی بحالی کا حکم دیا،محکمہ تعلیم نے بحال کرنے کے بعد پھر برطرف کردیا، 2009 میں سروس ٹربیونل نے محکمہ تعلیم کو ان کی دوبارہ بحالی کا حکم جاری کیا،ہائیکورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ نے سیکرٹری تعلیم کو بحالی کے لئے کہالیکن سیکرٹری تعلیم نے ڈی سی کے کہنے کے باوجود بحال نہیں کیا، ہائیکورٹ نے بھی سیکرٹری تعلیم کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،درخواست گزار کی 2023 ء میں ریٹائرمنٹ کی مدت آرہی ہے لیکن محکمہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،سیکرٹری تعلیم کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔
محکمہ تعلیم بے حسی

مزید :

صفحہ آخر -