درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر سماعت، لیسکو چیف سے رپورٹ طلب

درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر سماعت، لیسکو چیف سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بینک سکوائر اور نجی ہوٹل کے سامنے سے درخت کاٹنے کے خلاف دائر درخواست پر لیسکو چیف مجاہد اقبال چٹھہ سے درخت کاٹنے کے معاملے پر 11 فروری کو رپورٹ طلب کر لی،درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو حکام بجلی کی نئی تاریں بچھانے کے لئے راستے میں آنے والے درختوں کو بلا وجہ کاٹ دیتے ہیں، گزشتہ دنوں میں لیسکو حکام نے بینک سکوائر اور نجی ہوٹل کے سامنے بجلی کی نئی لائنیں بچھانا تھیں، لیسکو نے راستے میں آنے والے درختوں کو بلاجواز اکھاڑ پھینکا، سبزہ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بہت زیادہ ماحولیاتی تبدیلی ہو رہی ہے، لیسکو حکام کو بلاجواز درخت کاٹنے سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔
لیسکو چیف رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -