ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف دائردرخواست پرصوبائی حکومت کی رپورٹ پیش

ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف دائردرخواست پرصوبائی حکومت کی رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app




لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف دائردرخواست پرصوبائی حکومت نے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی جبکہ عدالت نے لاہور کی نہر کی مٹی کا تجزیہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے حکم دیاہے کہ محکمہ زراعت، واسا، ماحولیات نہر کی مٹی ٹیسٹنگ رپورٹ 11 فروری تک عدالت میں پیش کریں، گزشتہ روز عدالتی حکم پر محکمہ ماحولیات، واسا اور زراعت کے افسران پیش ہوئے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی نااہلی اور ناقص اقدامات کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے، لاہور شہر میں بہنے والی نہر میں سیوریج کا پانی گرایا جا رہا ہے اور سرکاری محکمے سو رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی بڑھنے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، محکمہ ماحولیات آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، محکمہ واسا کی غلفت کی وجہ سے نہر کا پانی آلودہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری محکموں کو آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔
رپورٹ پیش

مزید :

صفحہ آخر -