لاہور ہائیکورٹ میں سڑکوں پر سائن بو  رڈ لگانے کے لیے آئینی درخواست دائر

        لاہور ہائیکورٹ میں سڑکوں پر سائن بو  رڈ لگانے کے لیے آئینی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی سڑکوں پر سائن بورڈ لگانے کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی،درخواست وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔مقامی وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب میں سڑکوں کی پہچان کے حوالے سے اکثر شاہراؤں ہر سائن بورڈ نہیں لگے ہیں،سڑکوں پر سائن بورڈ کے حوالے سے کسی قسم کی قانون سازی نہیں کی جا رہی ہے،پاکستان میں سڑکوں علاقوں کی آگاہی کے حوالے کوئی میکنزم موجود نہیں، سڑکوں پر لگے نشانات سے علم نہیں ہوتا کہ کون سا راستہ کہاں جاتا،پوری دنیا میں گوگل میپ اور جی پی ایس سسٹم چل رہا ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے، سائن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے پاکستان میں مناسب قانون سازی کی جائے۔
آئینی درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -