نجی سکولوں میں اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی

نجی سکولوں میں اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 11 فروری تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کر نے کے خلاف دائردرخواست کی مزیدکارروائی 11 فروری تک ملتوی کردی،پرائیویٹ سکولوں نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت کو بتایا گیا کہ اضافی فیس کی عدم ادائیگی پر کسی بچے کو سکولوں سے نہیں نکالا گیا اور یہ کہ تمام بچوں کے داخلے امتحان کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں، درخواست گزاروالدین کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس پرائیویٹ تعلیمی ادارے بچوں سے اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں۔
اضافی فیسیں

مزید :

صفحہ آخر -