سونا 4ڈالر فی اونس سستا، ڈالر 20پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ پھر بیٹھ گئی

سونا 4ڈالر فی اونس سستا، ڈالر 20پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ پھر بیٹھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 159.84 پوائنٹس کی کمی سے 40724.40 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 55.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کو نقصان اٹھانا پڑااور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 12.51فیصدکم ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورایک روزہ تعطیل کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41163پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سے40724.40پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس77.27پوائنٹس کی کمی سے18713.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95.47پوائنٹس کی کمی سے 28398.37پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،194میں کمی اور18میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر76کھرب 71 ارب 25 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوگیا۔جمعرات کو12کروڑ78لاکھ3ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت1کروڑ82لاکھ88ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 44.89روپے کے اضافے سے بڑھ کر793.20روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 40روپے کے اضافے سے2040روپے ہوگئی جبکہ سروس انڈسٹریز اورجے ڈی ڈبیلوشوگر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب30.90روپے اور19.74روپے کی کمی ہوئی جس سے سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 900.05 روپے اور جے ڈی ڈبیلو شوگرکے حصص کی قیمت309.27روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،ہیسکول پٹرول،لوٹی کیمیکل،بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈ،میپل لیف،ایونشن، فوجی سیمنٹ،اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاکستان اور پاک انٹر بلک کے شیئرز نمایاں رہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی قیمت میں 4ڈالر فی اونس کی کمی کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 90700روپے مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مذید4ڈالر کی کمی سے 1566ڈالر ہوگئی لیکن اس کے باجود کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 90700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 77761روپے برقرار رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے برقرار رہی۔دوسری جانب انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر154.70روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے کی کمی سے170روپے سے گھٹ کر169روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 171.50روپے سے گھٹ کر170.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے199.80روپے سے گھٹ کر199.30روپے اورقیمت فروخت40پیسے کی کمی سے201.40روپے سے گھٹ کر201روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے گھٹ کر40.90روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے گھٹ کر 41.20 روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے گھٹ کر41.95روپے اور قیمت فروخت42.30 سے گھٹ کر 42.25 روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے سے گھٹ کر21.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 23روپے مستحکم رہی۔
اسٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -