خبر دار چین نہ جانا، سعودیہ کی شہریوں کو سخت سزا، بھاری جرمانے کی وارننگ

خبر دار چین نہ جانا، سعودیہ کی شہریوں کو سخت سزا، بھاری جرمانے کی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنے شہریوں پر چین کی سفری پابندی عائد کردی اور ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مملکت میں موجود غیر ملکی شہریوں پر چین کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جو بھی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود وہ تارکین وطن جو پابندی کی خلاف ورزی کریں گے انہیں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 563 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ اس سے متاثرین کی تعداد 28000 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔چینی حکام کی جانب سے اس وائرس کے روک تھام کے لیے سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اب تک 24 ممالک نے مریضوں میں نظامِ تنفس کے مسائل کے وائرس کی تصدیق کردی ہے جو چین کے شہر ووہان کی آبی حیات کی مارکیٹ سے گزشتہ سال کے آخر میں پھیلنا شروع ہواتھا۔سعودی عرب میں اب تک کسی شہری میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اگرچہ ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو تمام چینی باشندے ہیں اور ان کا تعلق شہر ’ووہان‘ سے ہے۔علاوہ ازیں خلیجی ممالک میں بحرین، کویت، اور سلطنت عمان نے بھی اپنے شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے منع کیا ہے لیکن ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
سعودیہ وارننگ

مزید :

صفحہ آخر -