بجلی ٹیرٹ کیسے کنٹرول کریں، توانائی ڈویژن سے تجاوزی طلب

  بجلی ٹیرٹ کیسے کنٹرول کریں، توانائی ڈویژن سے تجاوزی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں ایک اجلاس ہواجس میں بجلی کے شعبہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر برائے توانائی، وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم، سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری خزانہ کی موجودگی میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں یہ تجویز کیا گیا کہ مہنگائی سے بچنے کے لیے 12سے 18ماہ کی مدت میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کس طرح کی جائے اور کس طرح صارفین کو یکساں ٹیرف دیا جائے۔ صنعتی شعبے کے لیے محصولات کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے توانائی ڈویژن سے کہا کہ وہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی تجاویز لے اور اس کی حتمی تجاویز بھی تیار کرے تاکہ توانائی کے صارفین کو افراط زر کے دباؤ سے بچایا جاسکے اور موجودہ ٹیرف میں بتدریج کمی کے ساتھ آسانی فراہم کی جاسکے۔
تجاوزی طلب

مزید :

صفحہ آخر -