حکومت نے مزید ٹیکس لگائے تو اپوزیشن مخالفت کرے گی،رانا ثنا اللہ

  حکومت نے مزید ٹیکس لگائے تو اپوزیشن مخالفت کرے گی،رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کئے گئے تو اپوزیشن اس کی مخالفت کرے گی، لوگوں میں مزید ٹیکس ادا کرنے کی سکت نہیں لہٰذا حکومت نئے ٹیکس عائد نہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سارے کرپٹ لوگ عمران خان کی ٹیم میں شامل ہیں، جتنی کرپشن اس وقت ہورہی ہے اتنی 70برسوں میں نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر سب جھوٹے الزامات ہیں، کوئی پلی بارگین نہیں ہو گی، مریم نواز کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کے لیئے وہاں موجود ہوں، ان کو حق ملنا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -