پاکستان میں ونڈ انرجی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود، عمر ایوب

پاکستان میں ونڈ انرجی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود، عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) ڈنمارک میں قائم عالمی کمپنی کے وفد کی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں،توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،غیرملکی کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے،کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام پر کام کرے گی، پاکستان میں ونڈ انرجی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد کرسکتی ہیں۔جمعرات کو ڈنمارک میں قائم عالمی کمپنی کے وفد نے وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے،کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام پر کام کرے گی۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد کرسکتی ہیں، سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے مکمل پیکجز فراہم کئے جارہے ہیں۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی پیدوار کا ہدف چار فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد مقرر کیاہے۔
عمر ایوب

مزید :

صفحہ آخر -