اسلام آبادپولیس کے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ ادا

  اسلام آبادپولیس کے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادپولیس کے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں شہید ہونے والے اے ایس آئی شکیل احمد بٹ کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی, شہید کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی,آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے شہید کے جنازے کو کندھا دیا،شکیل احمد بٹ سی آئی اے سٹاف اسلام آباد میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا گذشتہ رات موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے راولپنڈی کے علاقے واہ گیا دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ شہید ہو گیا, آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اسلام آباد پولیس پہلے بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانی دیتی رہی ہے اور خون کے آخری قطرے تک دیں گئے,شہید کے جنازے کو پولیس کے پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں جیرو رتیال تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں روانہ کردیا۔
نماز جنازہ ادا

مزید :

صفحہ آخر -