کشمیر کی آزادی کے متوالوں نے نریندر مودی کی بنیاد یں ہلا دیں:فردوس عاشق

  کشمیر کی آزادی کے متوالوں نے نریندر مودی کی بنیاد یں ہلا دیں:فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میر پور /اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر پر قومی بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کی بنیادیں آزادی کے متوالوں نے ہلا دیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیریوں کے پاکستان کیساتھ رہنے کے موقف کی آج جیت ہو رہی ہے، کشمیری عوام نے تحریک آزادی کا سفر نسل در نسل جاری رکھا، مودی سرکار ظلم و جبر سے آزادی کی تحریک دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا میڈیا کشمیریوں کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں، ظلم اور بنیادی حقوق کو روکنے کے عمل کو بے نقاب کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے، بھارت میں آر ایس ایس نظریہ تقویت پکڑ رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلائے، ہم کشمیریوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بعدازاں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے وائس چانسلر کوئینٹن میکلر سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہسماجی و اقتصادی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے، وزیراعظم عمران خان تعلیم کے اہم شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، یہ شعبہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ ہے، ملک میں شرح خواندگی کو فروغ دینے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں سرکاری اور نجی شراکت داری ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر برطانیہ اور ملینیم یونیورسل کالج اسلام آباد کے درمیان تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعلیم اور اعلی تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے۔ اس موقع پر کوئینٹین میکلر نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی پاکستانی طلباکو تعلیم دینے کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور ملینئیم یونیورسل کالج اسلام آباد کے ساتھ شراکت داری سے تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کوئینٹن میکلر کے دورہ سے ملک میں تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -