وزیرِاعظم کا نیا چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ

وزیرِاعظم کا نیا چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِاعظم عمران خان نے نیا چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ادارہ کی بہتری کے لئے ایف بی آر سے ہی کسی آفیسر کو چیئرمین بنا ئے جانے کا امکان ہے ، متعدد افیسران سے ملاقاتیں کر کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اند ر سے ہی چار آفیسران میں سے کسی کے چیئرمین بننے کی توقع ہے جن میں، احمد فراز ملک،افسر محمد جاوید غنی اور احمد مجتبی میمن شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبرزیدی کی جانب سے باضابط طور پر استعفٰی سامنے نہ آنے کے باوجود حکومت نئے چیئرمین ایف بی آر کا تقررکرے گی۔
نیا چیئرمین

مزید :

صفحہ اول -