کورونا وائرس، شاہ سلمان کا چینی صدر کو ٹیلیفون،مددوتعاون کی پیشکش

  کورونا وائرس، شاہ سلمان کا چینی صدر کو ٹیلیفون،مددوتعاون کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض (آئی این پی)سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے چینی صدر شی جن پنگ کوکرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہرممکن مددوتعاون کی پیشکش کردی اور اس یقین کاا ظہار کیا کہ حکومت چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی،خادم الحرمین الشریفین نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو چین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جمعرات کوچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔ شاہ سلمان نے کہا کہ وہ اور سعودی عوام کرونا وائرس کی وبا سے ہونے والی تکلیف اور مشکلات پر چین اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔شاہ سلمان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے فوری صحتیابی کی دعا کی۔ اس سلسلے میں چینی صدر نے شاہ سلمان کو یقین دلایا کہ اس قسم کی وبا سے نمٹنے اور اس کے نتائج پر قابو پانے کے سلسلے میں چین کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے۔چینی صدر نے کورونا وائرس کے انسداد میں دلچسپی لینے اور بھرپور مدد کے لیے سعودی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان

مزید :

صفحہ اول -