متحدہ جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئے گی، گورنر سندھ

  متحدہ جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئے گی، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے ایم کیو ایم جلد کابینہ میں واپس آئے گی۔ متحدہ قومی موومٹ کے تحفظات کافی حد تک دور ہو گئے ہیں تاہم کچھ معاملات پر بات چیت جاری ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ملاقات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعظم اور کابینہ نے مشاورت کا کہا ہے۔ اگر سندھ حکومت مشاورت کرے گی تو آسانی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت مشاورت نہیں کرتی تو وفاق کے پاس اپنا آئی جی تجویز کرنے کا آپشن ہے۔ آئی جی سندھ کب تبدیل ہوں گے؟ وزیراعظم ہی بتا سکتے ہیں۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ اول -