اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 7 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کے دوران 3 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔الجزیرہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں واقع ایک فلسطینی کے گھر کو زبردستی مسمار کرنا چاہتی تھی جس کے خلاف مقامی رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 نوجوان اور ایک فلسطینی اتھارٹی کا اہلکار بھی شامل ہے۔
3 فلسطینی شہید

مزید :

صفحہ اول -