گوشواروں میں تضاد،بلاول کے وکلاء کی ایک ماہ مہلت کی درخواست مسترد

  گوشواروں میں تضاد،بلاول کے وکلاء کی ایک ماہ مہلت کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملہ پر بلاول بھٹو زر داری کے وکلاء کی دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ مہلت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں گزشتہ روز تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں لہٰذادستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ آپ کو پہلے ہی کافی ٹائم دے چکے ہیں، دستاویزات میں کمی بیشی کو کلیئر کرائیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 2 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ اول -