وزیراعظم نے موثر انداز میں کشمیر کی وکالت کی‘ دوست محمد مزاری

وزیراعظم نے موثر انداز میں کشمیر کی وکالت کی‘ دوست محمد مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن لغاری،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور دیگر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

مقررین نے فخر جہاں پارک راجن پور میں یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سطح پر انتہائی موثر انداز میں کشمیریوں کی وکالت کی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خواب آزادی شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دنیا کی خود ساختہ سب سے بڑی جمہوریت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔”اب توہے آزاد یہ دنیا۔۔۔پھر میں کیوں آزاد نہیں " کا نعرہ اقوام عالم کے ضمیر کو مسلسل جھنجوڑ رہا ہے۔ہم ظلم و استبداد کے سامنے جھکنے والی قوم نہیں ہیں۔آج راجن پور کی غیور عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حق صحیح معنوں میں ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری،علی رضا خان دریشک، ڈی پی او احسن سیف اللہ، سیاسی عمائدین،اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ، سیف الرحمان بلوانی، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان، میڈیا، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلاء افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف طلباء و طالبات کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقاریر اور کشمیری نغمے پیش کیے گئے۔
دوست مزاری