کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر داخل 2مریض ڈسچارج‘ 2زیر علاج

کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر داخل 2مریض ڈسچارج‘ 2زیر علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار) کروناوائرس کے شبہ میں نشتر میں داخل دو مریضوں کو روبصحت ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ملتان ائرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

مسافروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ملتان ائر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے لئے محکمہ صحت اور سول ایوی ایشن کے ڈاکٹروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے ملتان ائرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمرالزمان قیصرانی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم الحسن رمزی، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور سول ایوی ایشن کے حکام بھی اس موقع پران کے ہمراہ تھے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منورعباس نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوتے بتایا کہ مسافروں کی سکریننگ تھرمل سکیننگ اور وائٹل مانیٹرنگ کے ذریعے کی جارہی ہے۔گزشتہ شپ بیرون ملک سے آنیوالے 165 مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ میں داخل چینی شہری مسٹر فانگ فان اور پاکستانی رحمت اللہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔فانگ فان اور رحمت اللہ کو 14 دن تک ہسپتال میں زیر مشاہدہ رکھنے اور صحت کی بحالی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ کرونا وائرس کے شبہ میں دو شہری عدنان اور عابد ابھی نشتر ہسپتال میں داخل اور زیر مشاہدہ ہیں۔ ان دونوں کے ٹیسٹ رپورٹ کے آنے کا انتظار ہے۔ڈاکٹر منور عباس نے بتایا کہ کرونا وائرس میں مبتلا کوئی کنفرم کیس ابھی تک ملتان میں سامنے نہیں آیا۔
ڈسچارج