عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے‘ اورنگزیب کھچی

    عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے‘ اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور انشاء اللہ اپنے حلقہ کی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ماضی کے حکمرانوں نے وارڈ نمبر 4 کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا اس لیئے ہم نے محلہ اسلام پورہ، آر سی اے کالونی، چاہ مہاراں والا، نور پورہ اور دیگر ملحقہ آبادیوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے فنڈز حاصل کر لیئے ہیں اور جلد ہی گیس سپلائی کا کام شروع ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق سٹی صدر مہرظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ اور مہر مشتاق احمد کے ڈیرہ پر اہل علاقہ کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کیلئے محکمہ کو ایم این اے گرانٹ سے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ چند ہفتوں میں گیس سپلائی کا آغاز ہو گا صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈز میں درکار ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈز ہو چکے ہیں اور رواں مہینے کے دوران ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا جبکہ میلسی شہر کی خوبصورتی اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کی ترقی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اسی مالی سال میں اس منصوبے پر بھی کام کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر عوا م میں مایوسی پھیلانے کیلئے حکومت جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مستحکم ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری قوت سے کام جاری ہے انشاء اللہ جلد ہی عوام کو خوشگوار تبدیلی نظر آئیگی بعد ازاں صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور اسسٹنٹ کمشنر منصور قاضی بلوچ کے ہمراہ میلسی سیوریج منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا اور ملتان روڈ پر بنائے جانیوالے ڈسپوزل ورک کی سائٹ کا وزٹ کیا اس دوران صوبائی وزیر کو متعلقہ حکام نے کام بارے خصوصی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے منصوبے کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اورنگزیب کھچی