حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ے‘ جاوید اختر انصاری

  حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ے‘ جاوید اختر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 65سمیجہ آباد کے دفتر میں قومی خوشحالی سروے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خوشحالی سروے عام آدمی کو خوشحال بنانے کیلئے کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر ممبر بیت المال، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی، چوہدری غلام قادر انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔قومی خوشحالی سروے کے ذریعے گھر گھر جاکر ٹیمیں معلومات لے رہی ہیں س موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر احمد طلال، سپر وائزر اسد جسوال، سپر وائزر وسیم عاربی، سوشل موبلائزر حجاب علی، سوشل موبلائزر محبوب احمد، سیکرٹری یوسی 65حسنین مسعود قریشی، حاجی فیض علی، باؤ ریاض واسا، چوہدری شکیل انصاری و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
جاوید اختر