پنجاب پولیس میں ٹرانسپورٹ کی کمی پوری کرنے کیلئے جلد 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس میں ٹرانسپورٹ کی کمی پوری کرنے کیلئے جلد 500 سنگل کیبن پک اپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ)پنجاب پولیس میں ٹرانسپورٹ کی کمی پوری کرنے کیلئے جلد 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان سمیت تمام ضلعی پولیس سربراہوں سے ڈیمانڈ طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی موٹرٹرانسپورٹ اویس احمد کی جانب سے ضلعی پولیس سربراہوں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں کابینہ کمیٹی کی جانب سے پولیس کی آپریشنل گاڑیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے اضافی فنڈز دلوانے کی حامی بھرلی گئی ہے۔رحیم یار خان سمیت تمام پولیس سربراہوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جتنی گاڑیاں درکار ہیں وہ اس کی تفصیل بنا کر 2 دن کے اندر ارسال کریں، یاد رہے کہرحیم یار خان پولیس کے پاس موبائل وینز آپریشنل گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے کرائم کنٹرول کرنے میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈی پی او آفس رحیم یار خان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی طلب سے متعلق تفصیلات مرتب کی جارہی ہیں۔
پک اپ