یپکو کا صارفین کی سہولت کے پیش نظرنئے کنکشز کی درخواستوں کو آن لائن کرنیکا فیصلہ

  یپکو کا صارفین کی سہولت کے پیش نظرنئے کنکشز کی درخواستوں کو آن لائن کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ)وزیراعظم پاکستان کے ویژن ڈیجیٹل پاکستان کے مطابق میپکو نے صارفین کی سہولت کے(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

پیش نظرنئے کنکشز کی درخواستوں کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹومیپکو نے مارچ کے آخر تکمیپکوریجن کی تمام سب ڈویژنوں میں اس کے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔میپکو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن درخواستوں کی وصولی کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے اور اسے تجرباتی بنیادوں پر ان ہاؤس چلایا جا رہا ہے اورآپریشن سٹاف کی ٹریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ تجرباتی عمل کے دوران سامنے آنے والے نقائص دورکرکے اسے صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ آن لائن سہولت میسر کرنے کے بعد صارفین کو نئے کنکشن کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور وہ گھر بیٹھے نئے کنکشن کی درخواست دے سکیں گے۔ صارفین کی سائٹ کے سروے کے دوران عملہ ان سے ضروری دستاویزات کی کاپیاں حاصل کرے گااوردرخواست کی منظوری یا مسترد ہونے پر اس کی اطلاع صارف کو دی جائے گی۔
میپکو صارفین .