غلط انوائسز اور بوگس ریفنڈ کلیم کرنے والے ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا کی چھان بین کا فیصلہ

  غلط انوائسز اور بوگس ریفنڈ کلیم کرنے والے ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا کی چھان بین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ)ایف بی آر نے غلط انوائسز اور بوگس ریفنڈ کلیم کرنے والے ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا کی(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

چھان بین کا فیصلہ کرلیا اوران کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جس پر ٹیکس گزار وں نے قانونی ماہرین سے رابطے تیز کردیئے ہیں، ایف بی آر کے مطابق ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے 2 مختلف طریقہ کار اختیار کئے جاتے ہیں۔ ایک طریقہ کار خود کار نظام کے تحت برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے کے لئے اختیار کیا جاتا جس کے تحت ریفنڈ کیسز کی جانچ پڑتال ریفنڈ ادائیگی کے بعد کی جاتی ہے۔ دوسرا ریفنڈ کا طریقہ برآمدی سیکٹرز سے وابستہ نہ ہونے والے افراد کے لئے وضع کیا گیا ہے، اس قسم کے ریفنڈکیسز میں آڈٹ ریفنڈ جاری ہونے سے پہلے کر لیا جا تا ہے مگر بعض افراد کی جانب سے بوگس انوائسز اور ریفنڈ کلیم کی شکایات سامنے آئی ہے جس پر ایف بی آر نے نقصان سے بچنے کیلئے جعلی انوائسز کی روک تھام کو یقینی بنا نے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ذمہ داروں کو جرمانے عائد کئے جائیں گے۔