گورنراور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عامر ڈوگر سے ملاقات

      گورنراور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عامر ڈوگر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف وہیپ ملک محمد عامر ڈوگر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے حلقہ جات کے مسائل سے گورنر اور وزیر اعلی کو آگاہ کیا اور ان کے جلد از جلد حل کرنے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

پر زور دیا چیف وہیپ نے مہنگائی پر کنٹرول پانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کو مزید متحرک کرنے سمیت تجویز دی کہ یونین کونسل سطح پر بھی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا قیام ضروری ہے جس پر دونوں رہنماوں نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا وزیر اعلی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کمیٹیوں کے زریعے گرانفروشوں کو ان کے منطقی انجام تک جلد پہنچایا جائے گاملاقات کے دوران جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی حاصل سیر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیرآعظم کی سربراہی میں تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں حکومتی اتحادیوں کو بھی موثر نمائندگی حاصل ہوگی اور کمیٹی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مقام کا اعلان کرے گی اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خصوصی طور پر اپنے،آب حیات صاف پانی، منصوبہ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وزیر آعظم کے وڑن کے عین مطابق پنجاب کے ہر شہر گاوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔