حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے‘ ڈاکٹر مظہر اقبال

  حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے‘ ڈاکٹر مظہر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی حکومت کے پالتو مافیاز نے جنوری میں صرف چینی سے پانچ ارب پر ہاتھ صاف کیے اٹے اور گیس کی شاٹج سے عوام بے ہوش(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

ہو رہے ہیں روٹی سے تنگ غریب بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں سلیکٹڈ کہتا ہے گھبرانا نہیں کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 200 دن ہونے والے ہیں نالائق اعظم کو اپوزیشن کی کردار کشی سے فرصت نہیں ملتی وہ جعلی پروپگنڈہ جھوٹے اعدادوشمار پیش کر کے مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اٹے چینی اور گیس کے ذریعے جعلی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کا لوٹا ہو مال واپس لیا جائے یہ حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے یہ پڑا ہوا جنازہ ہے جب چاہیں پڑھ لیں اس کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں یہ خود بخود اپنے وزن سے گر رہی ہے اب یہ اتحادیوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان سے بہت زیادہ مکینک ہیں اور باضابطہ سیاست دان ہیں۔
ڈاکٹر مظہر اقبال