”پیک“ کے تحت ہشتم کے امتحانات‘سائنس کا پیپر آؤٹ

  ”پیک“ کے تحت ہشتم کے امتحانات‘سائنس کا پیپر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن (”پیک“)کے تحت جماعت ہشتم کے ا متحانات میں موبائل فون کا آزادانہ استعمال، سائنس کا پیپرآؤٹ ہو گیا، تفصیل کے مطابق اس وقت پیک کے امتحانات جاری ہیں جبکہ سنٹرز میں نقل کے امکانات بڑھ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

گئے ہیں‘سنٹرز کے باہر بچوں کے لواحقین بھی موبائل فون لیکر کھڑے ہوتے ہیں‘گزشتہ سائنس کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا،جس کے بعد دیگر پیپرز بھی آوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ بیشتر امتحانی سنٹرز میں عملہ غیر حاضر ہونے سے سکولز انتظامیہ پریشان ہے۔ پیپرلینے کیلئے سکول انتظامیہ کوغیر حاضر نگرانوں کی جگہ اساتذہ کو مامور کرنا پڑرہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرزمیں دفعہ144 نافذ ہے، موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہے، موبائل فون استعمال کرنے والے ٹیچرزکو معطل کردیا جائے گا۔